اسلام آباد :ماروی میمن کے انکشافات نے ہلچل مچادی ،اسحاق ڈاراور انوشہ رحمان کے درمیان کیا کچھ ہوا کچھ بتا دیا اور باقی انکشافات بہت جلد کرنے کا اعلان کردیا .چوہدری نثار کی حمایت میں‌بول پڑیں.تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار انکل نے میرے سامنے جو کچھ انوشہ رحمان کے بارے میں کہا جلد بتاؤں گی، ماروی میمن نے اس حوالے سے جلد ہی پریس کانفرنس کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ماروی میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے فالوورز سے مخاطب ہوتے ہوئےکہا کہ مجھ سے بار بار پوچھنا بند کرو اور میری پریس کانفرنس کا انتظار کرو۔

ماروی میمن نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ انوشہ رحمان اسحاق ڈار کو ڈارصاحب اور ڈار انکل کہا کرتی تھی جبکہ ڈار انکل نے میرے سامنے جو انوشہ کے بارے میں کہا وہ جلد بتاؤں گی۔ماروی میمن نے انکشاف کیا کہ اسحاق ڈار نے قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ انوشہ کے صرف انکل ہیں، کیا تکون ہے؟ ابھی یہ مضحکہ خیزلگ رہا ہے لیکن اس وقت میرے لئےخودکش تھا۔

ماروی میمن نے چوہدری نثار کی حمایت میں بھی بہت کچھ کہہ دیا چوہدری نثارکو میرے سامنے برا بھلا کہا گیا یہ مجھے برا لگتا تھا، میں جلد بتاؤں گی چوہدری نثار تمام لوگوں میں عقل مند ترین انسان ہیں پھر تم لوگوں کو چوہدری نثار کی قدر کا اندازہ ہوگا،ماروی میمن نے کہا کہ چوہدری نثار نے جتنی بھی باتیں کیں آج وہ سب سچ ثابت ہورہی ہیں،چوہدری نثار نے صرف تم لوگوں سے نہیں کہا میں بھی تمہیں بتاؤں گی پھرچوہدری نثار اور میری باتوں کا موازنہ کرتے رہنا۔
اپنے انکشافات کے کچھ حصے کا انکشاف کرنے والی ماروی میمن نے سنسی خیز مزید انکشافات کرنے کی دھمکی دی ،ماروی میمن نے کہا کہ یہ صرف ایک ذاتی معاملے کا گٹھ جوڑ نہیں تھا، بدقسمتی سے مسٹر لندن خوفزدہ ہوکر بلیک میل ہوگئے، شہزاد اکبر اور نیب کے پاس تمام تفصیلات موجود ہیں، لہٰذا مجھ سے باربار پوچھنا بند کرو اورمیری پریس کانفرنس کا انتظارکرو۔

Shares: