معروف اداکارہ مریم انصاری جنہوں نے معروف کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے کورونا کے دوران سادگی سے نکاح کیا تھا، مریم انصاری جب حاملہ ہوئیں تو انہوں نے ایک شوٹ کروایا اور اس شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں. انہوں نے جب یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں تو انہیں آڑھے ہاتھوں لیا گیا. مریم انصاری ہیں افسردہ ان کا کہنا ہےکہ کچھ لوگوں نے جس طرحسے مجھ پر تنقید کی ہے میں بہت حیران ہوں اور افسردہ ہوں، مجھے تو سمجھ نہیں آ رہی کہ لوگوںکو اعتراض کس بات کا ہے؟ پہلی بار سنا ہے کہ حاملہ ہونے پر بھی گالیاں پڑتی ہیں.
آپ سب بھی ایسے ہی پیدا ہوئے تھے، بھئی اگر کوئی اس حالت میںہو تو اس کو دعائیں دیتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں لیکن ”مجھے نہیںپتہ تھا کہ لوگوں نے دلوں میں اتنی نفرت بھری ہوئی ہے” کہ وہ کسی کی خوشی میںخوش نہیں ہوتے.بھئی میرا انسٹاگرام اکائونٹ ، میری مرضی میںاس پہ جو مرضی پوسٹ کروں آپ کو اعتراض ہے تو مت کیجیے مجھے فالو. آپ اپنے گھر خوش میںاپنے گھر خوش.