مریم اورنگ زیب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول کی رہائی پر کیا کہہ دیا

باغی ٹی وی ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگ نے کہا ہےکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پرول پر رہا کرکے کوئی احسان نہیں کیا گیا.
حکومت سے انسانی حقوق کی کوئی توقع نہیں.پی ڈی ایم کے جلسے اپوزیشن کی کامیابی کا ثبوت ہیں. یہ عوامی ریفرنڈم ہے حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف ہے .
3 روز تک ملتان شہر جلسہ گاہ بنا رہا. ہم پھر کہہ سکتے ہیں کہ استعفیٰ دیں اور گھر جائیں. شہباز شریف پر بھی جھوٹے مقدمات بنائے گے.لاہور. آٹا اور چینی پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا. کدھر ہے چئیرمین اور ڈی جی نیب، انکو مہنگی ایل این جی نظر نہیں آرہی.
200 میلن ڈالر کا ایل این جی پر ڈاکہ ڈالا گیا. عمران خان جان لیں کہ 13 دسمبر فیصلہ کن گھڑی یے.

چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن

چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

مسلم لیگ ن کی جانب سے دونوں رہنماوں کو 14 روز کے لئے پے رول پر رہا کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم پنجاب کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 5 روز کے لئے رہائی کی منظوری ملی۔ پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978 کے سیکشن 545 بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی۔ بعد ازاں حکومت نے پیرول پر رہائی کی مدت میں ایک روز کی توسیع کی تھی،

دوسری جانب شہباز شریف کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لئے آنے والے افراد کا سلسلہ جاری ہے،گورنر پنجاب چودھری سرور کا شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، گورنر پنجاب نے شہباز شریف سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، سلیم مانڈوی والا نے شہباز شریف سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

Shares: