مینار پاکستان جلسے کی ناکامی کے آفٹر افیکٹس آنے لگے ، مریم اورنگ زیب کے ستارے گردش میں
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، مریم اورنگ زیب پر ن لیگ کی قیادت کا اعتماد اب ڈگمگانے لگا ہے . باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے اجلاس کے دوران مرکزی ترجمان کے خلاف تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ترجمان اپنے سوا کسی کو ٹی وی چینلز پر جانے کا موقع نہیں دیتیں،
انھوں نے مختلف ٹی وی چینلز پر محمد زبیر،طلال چودھری ،عظمیٰ بخاری ،مصدق ملک اور عطااللہ تارڑ کے نام دئیے ہوئے ہیں اورچینلز کو ہدایت کی ہوئی ہے کہ صرف یہ لوگ ہی پارٹی کی نمائندگی کریں گے ،دنیا نیوز ، اخلاق باجوہ کی رپورٹ کے مطابق پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیانیہ ہو یا پی ڈی ایم جلسے ،میڈیا پر ان کی تشہیر بہتر نہیں ہو رہی،
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا میڈیا سیل اس حوالے سے مکمل طور پر ناکام ہوا ہے حالانکہ پی ڈی ایم کے جلسے بڑے ہو رہے ہیں مگر میڈیا مینجمنٹ بہتر نہ ہونے سے مسائل پیدا ہورہے ہیں،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے لانگ مارچ سے قبل مرکزی ترجمان کو ہٹائے جانے کا قوی امکان ہے