مریم اورنگزیب نے حکومتی پیکج کو عوام کا معاشی قتل قرار دے دیا

:مریم اورنگزیب نے حکومتی پیکج کو عوام کا معاشی قتل قرار دے دیا

باغی ٹی وی :مریم اورنگزیب نے حکومتی پیکج کو عوام کا معاشی قتل قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا ‎مسئلہ چور عمران مافیا کی حکومت کا نہیں، بلکہ اب پاکستان کا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ‎عمران مافیا کا 15 ارب کا پیکج عوام سے محض دھوکہ اور غریبوں کا مزید معاشی قتل عام ہے، یہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے لئے ریلف پیکج اور عوام کے لئے تکلیف پیکج ہے، ‎عمران مافیا کے جعلی اور جھوٹے ریلف پیکج سے آٹا، چینی، گھی، بجلی اور گیس مزید مہنگی ہوگی، مہنگائی اور بڑھے گی۔

واضح‌ رہے کہ وفاقی کابینہ نے 15 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور کر لیا۔وزیراعظم عمران خان نے مشیر تجارت رزاق داؤد سے سوال کیا کہ جی آئی جی سی ختم کرنے کے باوجود کھاد کی قیمتیں کم کیوں نہ ہوئیں؟ وزیراعظم نے وزارت تجارت کو ہدایت کی کہ کھاد کمپنیوں کو مقررہ ریٹ کا پابند بنایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دوں گا، مہنگائی کے معاملے پر روزانہ کی بنیاد پر خود دیکھوں گا،مافیا کی سہولت کاری والے بھی جرم میں برابر شریک ہوں گے۔حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمت پر 15 سے 20 روپے فی کلورعایت دی جائے گی، یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 805 روپے میں دستیاب ہوگا، چینی کا سرکاری نرخ 70 روپے فی کلو مقرر کر دیاگیا، کھانے کا تیل175 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔

Comments are closed.