مریم میری بات ہی نہیں مانتی:کچھ اسے سمجھائیں تو سہی :مولانا نے نوازشریف کوشکایت لگادی

0
47

اسلام ‌آباد:مریم میری بات ہی نہیں مانتی:کچھ اسے سمجھائیں تو سہی :مولانا نے نوازشریف کوشکایت لگادی ،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم میں بڑھتے ہوئے اختلافات نے جہاں مولانا فضل الرحمن کوپریشان کررکھا ہے وہاں نوازشریف بھی سخت پریشان ہیں ، یہی وجہ ہے کہ دونوں رہنماوں میں‌ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے

ادھر پی ڈی ایم ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز کے رویے سے مولانا بڑے دلبرداشتہ ہیں ، مریم نواز سمجھ رہی ہیں‌ کہ مولانا کی قیادت اورفیصلوں نےپی ڈی ایم کومضبوط کرنے کی بجائے نقصان پہنچایا ہے

دوسری طرف مولانافضل الرحمن شکوہ کرتے ہیں کہ جب پی ڈی ایم کا سربراہ میں ہوں تومریم کوکس نے اخیتاردیا کہ وہ فیصلے کریں‌

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مولانا نے نوازشریف کو مریم نواز کی اس حوالے سے شکایت کی ہے ،

ادھرپی ڈیی ای ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف نے مولانا کویقین دہانی کروائی ہے کہ مریم نواز آپ کی سربراہی میں ہی کام کریں گی

دوسری طرف نوازشریف نے پی ڈی ایم کے اندرٹوٹ پھوٹ پرقابوپانے کے لیے جلد ایک اجلاس بلا کراس میں شکوے شکایتیں دور کرنے کا حکم دیا ہے ، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس سلسلے میں بہت جلد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جاسکتا ہے

Leave a reply