مریم اورنگزیب،جاوید لطیف کے ضمانتی مچلکے مسترد

0
162
pmln

لاہور:انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور ،اشتعال انگیز گفتگو کرنے کا مقدمہ ،عدالت نے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی

عدالت نے مریم اورنگزیب کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کردیے ،عدالت نے دیگر شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی ،ڈیوٹی جج انسدادِ دہشت گردی عدالت ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی ،تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے،

مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ مریم اورنگزیب لاہور سے باہر ہونے کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہو سکتیں، مریم اورنگزیب کو ایک سماعت کیلئے پیشی سے استثنیٰ دیا جائے، اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمہ میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوشن سے جواب طلب کر رکھا تھا.

پولیس چھاپہ،کوئی نہ آیا، پولیس کے جاتے ہی پرویز الہیٰ سے یکجہتی کیلئے گھر کا دورہ

اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

Leave a reply