مریم نواز لاڑکانہ پہنچیں تو کس کس نے استقبال کیا

0
31

مریم نواز لاڑکانہ پہنچیں تو کس کس نے استقبال کیا

باغی ٹی وی رپورٹ :لاڑکانہ: پاکستان مسلم لیگ ن کا نو رکنی وفد مریم نواز کی سربراہی میں نوڈیرو میں بھٹو ہاوس پہنچ گیا. چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری، بی بی فریال تالپور اور شیری رحمان نے لیگی وفد کا استقبال کیا

مسلم لیگ ن کے وفد میں مریم اورنگزیب، پرویز رشید، کیپٹن صفدر، محمد زبیر اور مفتاح اسماعیل شامل تھے.

شاہ محمد شاہ، ثانیہ عاشق اور مصدق ملک بھی مسلم لیگ ن کے وفد کا حصہ تھیں. مریم نواز، کیپٹن صفدر، مریم اورنگزیب اور ثانیہ عاشق آج شب نوڈیرو میں بھٹو ہاوس قیام کریں گے،


سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی آج 13ویں برسی منائی جارہی ہے جس کے لئے گڑھی خدا بخش بھٹو میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں پہلی بار پیپلز پارٹی کے قائدین کے ساتھ پی ڈی ایم کے رہنما مریم نواز ۔عبد الغفور حیدری سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین گڑھی خدا بخش کے سٹیج سے عوام سے خطاب کریں گے۔

شہدا کے مزار اور جلسہ گاہ کو بینرزاور پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں کارکنان کے بیٹھنے کے لیےکیمپس لگاکر قالین بچھائے گئے ہیں ۔ مزار کےداخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں۔

برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرتے ہوئے 7 ہزارپولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جن میں خواتین کمانڈوز اور ٹریفک پولیس اہلکار شامل ہیں جلسے گاہ کی سی سی ٹی وی کیمراوں سے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

جلسہ گاہ میں مختلف محکموں اور پیپلز پارٹی کی جانب سے استقبالیہ اور میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں۔ برسی کی تقریبات میں شرکت کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت مرکزی قیادت لاڑکانہ پہنچ چکے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری پروگرام کے مطابق 27 دسمبر کودوپہر 1بجے جلسہ عام کا آغازہو گا ملک بھر سے آنے والے شاعر شہید محترمہ بینظیر بھٹوکی یاد میں مقالے اور شاعری پیش کریں گے 3 بجے تقریروں کا آغاز ہو گا جب کے پانچ بجے بلاول بھٹو زرداری۔مریم نواز۔عبد الغفور حیدری سمیت پی ڈی ایم کے قائدین جلسے سے خطاب کریں گے سات بجے تک جلسہ اختتام پذیر ہو گا

Leave a reply