اسلام آباد :مریم نے سنگین الزام لگا دیا : ویڈیووائرل ہوگئی،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز نے حکومت پرایک سنگین الزام لگا دیا ہے ، اس الزام کی حقیقت کیا ہے ، یہ بھی ویڈیو سے صاف ظاہرہوگئی ہے ،
نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کردی اور کہا کہ ‘حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں اور جان نکل چکی ہے، یہ نہ صرف تابعدار خان کا خوف ہے بلکہ حکومت ختم ہونے کا یقین ہے۔ وہ جانتا ہے وہ جا رہا ہے۔ انشاءاللّہ جلسہ بھی ہو گا اور حکومت گھر بھی جائے گی۔ باقی انتظار کیجیے!’
تاہم اس حوالے سے چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی کہتے ہیں کہ آج مینار پاکستان کے ایک پلاٹ میں معمول کے تحت پانی لگایا گیا مینار پاکستان پر جلسہ کیلئے آپ کی 11 پارٹیوں کی جان پر بنی ہوئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے کہا کہ آپ کے جلسے میں تین دن باقی ہیں ،آپ چاہتے ہیں گھاس جل جائے ،آپ کو جلسے کیلئے مینار پاکستان کھلا ملے گا،بھاگنے نہیں دینگے۔
دوسری طرف سوشل میڈیا پرمختلف قسم کے تبصرے اورتجزیئے پیش کیئے جارہےہیں کوئی حکومت کے لیے اس جلسے کوبڑا اہم قرار دے رہا ہے توکوئی اسے پی ڈی ایم کا ناکام شوکے طورپرکہہ رہا ہے