مریم مجرم ہے نواز مجرم ہے ان کو بند کرو ورنہ نیب کو بند کرو… مبشر لقمان کا شریفوں کو کرارہ جواب

0
63

مریم مجرم ہے نواز مجرم ہے ان کو بند کرو ورنہ نیب کو بند کرو… مبشر لقمان کا شریفوں کو کرارہ جواب

باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی تازہ یوٹیوب ویڈیو میں کہا ہے کہ ہمارے ملک میں عجیب معاملہ ہے بعض اداروں کو تو بند کر دینا چاہیے . جیسے نیب ، ایف آئی اے ، سی ائی اے وغیر ہ.

نیب ایک ایسا ادارہ ہے جو کسی کو کرپشن کی وجہ سے پکڑتا ہے جب وہ آنکھیں دکھاتا ہے تو یہ پاؤں میں پڑ جاتا ہے . اس لیے نیب کو بند کردینا چاہیے اور نیب کی اپنی انویسٹی گیشن ہونی چاہیے .

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مریم صفدر ان اداروں کو للکارتی پھرتی ہے . لیکن کمال ہے یہ اس پر ہاتھ ڈا ل سکیں. مریم جو کہ ڈاکو ہے ، چور ہے . اور اپنے والد کی تیمار داری کے نام پر جیل سے باہر آئی ہے . وہ ہر وقت للکارتی ہے اور اداروں کا مزاق بناتی ہے . نہ تو ان کا والد بیمار ہے اور نہ اس کو کئی بیماری ہے اس کو بیماری بھی جعلی ہے . ان کا کہنا تھا کہ یہ ہے کون جس نے دن دیہاڑے ڈاکہ زنی کی ہے مجرم ہے سزا یافتہ ہے لیکن اداروں کو ، سٹیبلشمنٹ کو للکارتی ہے .

ان کا کہنا تھا کہ میرا چیلنچ ہے شریف خاندان کو کو ان کو سب سے پہلے دنیا پر ہم نے بے نقاب کیا تھا پھر ، بی بی سی پر آیا تھا فرام گوالمنڈی ٹو لندن ، اسی طرھ دیگر اداروں میں ان کے خلاف سب حقیقت چھپی یہ آئیں نہ ان کو سو کریں .

ان کا کہنا تھا کہ عجیب بات ہے اگر نیب بلاتی ہے تو مریم کہتی ہے کہ میں ہزاروں کا جتھہ لے کر جاؤں گی اور حملہ کروں گی توڑ پھوڑ کرون گی . کمال ہے کیا یہ مدمعاش ہیں. ان پر ہاتھ پڑے تو کہا جاتا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے اگر ایسی جمہوریت خطرے میں ہے اس کو خطرے میں ہی پڑے رہنا چاہیے .

شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک کو مزاق بنایا ہوا ہے . لوگ ادھر بچوں ک فیسوں ، کھانے پینے اور دوائیوں کے لیے تڑپ رہے ہیں اور یہ ہیں کہ میک کر کے اور سرجریاں کراکے دھمکاتی پھر ہی ہیں. اور پورے ملک کو تماشا بنایا ہوا ہے .

Leave a reply