مریم نفیس بھی عمران خان کے حق میں کھڑی ہو گئیں

0
29

اداکارہ مریم نفیس جو کہ عمران خان کے حق میں بات کرتی ہیں ان کو بہت زیادہ فالو کرتی ہیں ، انہوں نے چئیر مین پی ٹی آئی عمرا ن خان کی گرفتاری کے بعد ایک وڈیو بنا کر اپنے سوشل میڈیا پر جاری کی ہے انہوں نے اس میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں‌پر تشدد کیا جا رہا ہے اورایسا صرف ایک آدمی (عمران خان )کو کونے لگانے کےلیے کیا جا رہا ہےوہ آدمی جو ملک و قوم کے لئے کھڑا ہے. یوں مریم نفیس نے ان لوگوں پر تنقید کی ہے جو پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں کو روک رہے ہیًں۔ لیکن مریم نفیس نے پر تشدد احتجاج کرنے اور سرکاری اور فوجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے یہ نہیں کہا کہ وہ غلط کررہے ہیں ان کو ایسا

نہیں کرنا چاہیے۔ اھتجاج کرنا سب کا حق ہے عمرا ن خان کے ھق میں احتجاج کریں لیکن اس طرح سے ملک کو آگ نہ لگائیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے شرپسند ابھی تک کئی گھروں کو جلا چکے ہیں اور پولیس کی کئی گاڑیو ں کو تباہ کر چکے ہیں ۔ پولیس والوں کے ساتھ ہاتھا پائی کر چکے ہیں اور کررہے ہیں۔ یہاں تک کہ لاہور میں واقع جناح ہاﺅس کو بھی آگ لگا کر وہاں سے قیمتی چیزوں کو اٹھا کر لے گئے ہیں، ھالیہ واقعہ یہ ہے کہ پولیس کی جانب سے کلمہ چوک میں کھڑے کئے گئے کنٹیرز کو پی ٹی آئی کے حمایتیوں نے آگ لگا دی ہے جس میں کافی تباہی کی اطلاعات ہیں۔

Leave a reply