مریم نواز نے کشمیرجانے کا اعلان کردیا

0
40

مظفرآباد: مریم نواز نے کشمیرجانے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز نے کشمیر جانے کا اعلان کرکے اپنے مخالفین کوحیران کردیا ہے ، اس حوالے سے معلوم ہواہے کہ بہت جلد وہ اپنا شیڈول بھی جاری کردیں گی

ذرائع کےمطابق اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ مریم نواز 13 جولائی کوکشمیرپہنچ رہی ہیں‌جہاں وہ انتخابی مہم میں حصہ لیں گی ، ادھرآزادکشمیرسے ن لیگی ورکروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی محبوب لیڈرکا بڑی شدت سے انتظارکررے ہیں تاکہ وہ یہاں آئیں اورانتخابی مہم کوگرم کریں

ادھر مظفرآباد سے ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہو اہےکہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت بھی مریم نواز کوپروٹوکول دینے کے لیے تیاربیٹھی ہے ، سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں

یاد رہےکہ آزاد کمشیر میں‌ 25 جولائی کوعام انتخابات ہونے جارہے ہیں‌جس میں امکان یہی ظاہر ہورہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اس مرتبہ بڑی اکثریت سے یہ انتخابات جیت جائے گی

Leave a reply