مریم نوازنےسالگرہ کا کیک کاٹ کرکارکن کے منہ ڈالا،کیپٹن صفدردیکھتےرہ گئے،ایک ہفتے میں دومرتبہ سالگرہ

0
41

لاہور:مریم نوازنےسالگرہ کا کیک کاٹ کرکارکن کے منہ ڈالا،کیپٹن صفدردیکھتےرہ گئے،ایک ہفتے میں دومرتبہ سالگرہ ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر اوربرطرف وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے لاہورسے کوئٹہ جاتے ہوئے سالگرہ کا کیک کاٹا

ذرائع کے مطابق اس دوران بڑی ہی عجیب اورکیپٹن صفدر کےلیے تکلیف دہ صورت پیدا ہوئی ، جہازمیں مریم نوازشریف اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں اورساتھ ہی کیپٹن ریٹائرڈ صفدربھی تشریف فرما ہیں ، اس دوران مریم نوازنے کیک کاٹ کرایک پیس پیچھے کھڑے ہوئے ایک 45 سالہ ورکرکےمنہ میں ڈالا تو وہاں پرموجود اکثرافراد ہکے بکے رہ گئے

 

ذرائع کے مطابق مریم نوازشریف نے جب کیک کاٹا اورکیک کا پیس چمچ میں‌اٹھایا تو کیپٹین ریٹائرڈ صفدرسمجھے شاید کہ مریم نواز اپنی سالگرہ کا کیک ان کے منہ میں ڈالیں گیں لیکن وہ یہ دیکھ کر بہت شرمسارہوگئے جب مریم نواز نے پیچھے کھڑے ہوئے ایک 45 سالہ ورکرکے منہ میں‌کیک ڈالا

دوسری طرف ن لیگی ورکروں کا کہنا ہےکہ ان کوخوشی ہوئی ہےکہ مریم نواز شریف نے آج اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا ہے اور وہ دعا گو ہیں مریم نواز جوکچھ کررہی ہیں اللہ تعالیٰ اس میں برکت عطا فرمائے

 

 

یاد رہےکہ مریم نوازجہاں سیاسی میدان میں شعبدہ بازی سے کام لے رہی ہیں وہاں اپنی ذاتی زندگی میں بھی بڑے بڑے کارنامے دکھانے کی ماہرہیں ،

 

خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز کی سالگرہ کا دن 28 اکتوبر ہے جبکہ مریم نواز اس سے قبل گوجرنوالا میں بھی اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ چکی ہیں اورآج پھرکیک کاٹ کریہ ثابت کردیا کہ وہ اپنی خواہش کی خاطر بہت کچھ کرسکتی ہیں

Leave a reply