مریم نوازنے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف کی امید لگا لی:کل عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

لاہور:مریم نواز کا یکم ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے یکم ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنی لیگل ٹیم کو انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے اور وہ یکم ستمبر کو مری سے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں گی۔خیال رہے کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹنس کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل پر بھی سماعت یکم ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا جس میں جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی شامل ہیں۔

Comments are closed.