مریم نواز کے انٹرویو کا آف ائیر حصہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا
چند دن کے وقفے کے بعد ملک میں ایک بار پھر ایک نئی لیکڈ ویڈیو کی گونج ہے۔ جبکہ اینکر پرسن منصورعلی خان کو مسلم لیگ (نواز) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے انٹرویو کا آف ائیر حصہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں مریم نواز میزبان کو مختلف مواقع پر ریکارڈنگ روکنے اور انٹرویو کا حصہ نہ بنانے کی بات کر رہی ہیں۔
Probably they are used to lying & expect others to do that too. I did not have the required info and did not want to say anything that was factually not correct. https://t.co/MSxtsdrf83
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 10, 2023
ویڈیو سامنے آنے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ حیرت ہے کہ اصل چونکا دینے والی گفتگو کو آن ائیر انٹرویو کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا؟ تاہم اس حوالے سے مریم نواز نے جواب میں کہاکہ مطلوبہ معلومات نہیں تھیں اس لیے وہ ایسی کوئی بات نہیں کہنا چاہتی تھیں جو حقائق کے برخلاف ہو، شاید یہ جھوٹ بولنے کے عادی ہیں اور دوسروں سے بھی جھوٹ کی ہی توقع رکھتےہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
علاوہ ازیں دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین مریم نواز کی اس ویڈیو ر تنقید بھی کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں انہوں نے میڈیا کو روکا تھا کہ اس حسہ کو نشر نہ کیا جائے جبکہ دوسروں پر میڈیا پر دباو کا ا؛زام عائد کرتے ہیں








