"مریم نواز فلم” ن لیگی رہنما سابق گورنر محمد زبیرنے بڑی بات کہہ دی

کراچی: "مریم نواز فلم” ن لیگی رہنما سابق گورنر محمد زبیرنے بڑی بات کہہ دی ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے سیاست میں کردار پرسابق گورنرسندھ محمد زبیرنے ایک بڑی بات کہہ دی ،

"مریم نواز فلم” سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ مریم نوازایک کردار ہے جس پراگرفلم بنی تو پھروہ بھی اپنا حصہ ڈالیں گے

نجی ٹی وی کے پروگرام میں وسیم بادامی نے پوچھا کہ اگر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر فلم بنائی جائے تو اس میں کس اداکارہ کو لیا جائے؟ جس پر محمد زبیر نے ماہرہ خان کا نام لیا۔

محمد زبیر نے کہا کہ ماہرہ خان کو وہ بہت پسند کرتے ہیں

محمد زبیر نے بتایا کہ مریم نواز کی جارحانہ تقریروں کا سکرپٹ صرف اکیلے پرویزرشید ہی نہیں لکھتے بلکہ اوربھی کردار ہیں

انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ بہت اچھی کھیلتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی شکوہ کیا کہ گورنر بننے پر انہیں ان کے بھائی اسد عمر نے مبارکباد نہیں دی تھی۔

محمد زبیر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ شادی کی سالگرہ ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، لیکن اگر کبھی شادی کی سالگرہ کے روز نواز شریف کی کال آجائے تو وہ سب چھوڑ کر وہاں چلے جاتے ہیں۔

محمد زبیر کی اہلیہ نے یہ تسلیم کیا کہ محمد زبیر بہت زیادہ بحث ومباحثہ کرتے ہیں جو کہ وہ پسند نہیں کرتیں‌

Comments are closed.