مزید دیکھیں

مقبول

مریم نواز نے چہرے کی سرجری نہیں‌ کروائی عفت عمر کا دعوی

سابقہ ماڈل و اداکارہ عفت عمر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں،ایک وقت تھا جب وہ عمران خان کی دیوانی تھیں اور سوشل میڈیا پر ان کی تعریفیں لکھتی نہیں تھیں، لیکن ایک وقت ایسا بھی ہے کہ اب وہ عمران خان کے شدید خلاف ہیں. وہ عمران خان کو لیتی ہیں آڑھے ہاتھوں . عفت عمر سے ان کے حالیہ انٹرویو میں‌ پوچھا گیا کہ بتائیے مریم نواز نے سرجری کروائی ہے تو انہوں نے کہا کہ مریم نواز دراصل خوبصورت ہیں حسین ہیں اور پی ٹی آئی کے فالورزان کی حسن سے جلتے ہیں. میں نے ماڈلنگ کی ہے اداکاری کی ہے اور میں ان چیزوں کو بہت اچھی طرح سمجھتی ہوں. اور میں دعوے سے کہتی ہوں کہ مریم نواز کی نیچرل بیوٹی ہے اور انہوں نے کسی قسم کی سرجری نہیں

کروائی.انہوں نے کہا کہ میں قسم کھا کر کہتی ہوں کہ انہوں نے کوئی سرجری نہیں‌کروائی. سوشل میڈیا پر ان کے ٹرولز ان سے حسد میں اتنے آگے جا چکے ہیں کہ ہر وقت یہ بیانیہ بنانے کی کوشش کرتے رہتےہیں کہ مریم کا چہرہ نقلی ہے اور انہوں نے سرجری کی مدد سے اپنی خوبصورتی کو بڑھایا ہے. یاد رہے کہ عفت عمر اداکاری کو خیرباد کہہ چکی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کہانیاں اچھی نہیں‌ بن رہیں جس کی وجہ سے اداکاری کو چھوڑا ہے.