وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف رمضان نگہبان ریلیف پیکیج کی تقسیم کی نگرانی کے لئے عوام کے پاس پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف علاقوں کے دورے کیے، عوام سے براہ راست ملاقات کی، مریم نواز نے گھرگھر جاکر شہریوں سے بات کی، انہوں نے رمضان پیکج کے معیار، ترسیل اور عملے کے رویے کے بارے میں پوچھا۔ بزرگوں، ماؤں کی مریم نواز شریف کو دعائیں دیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو اپنے گھر میں دیکھ کر خواتین خوش گوار حیرت میں مبتلا ہو گئیں، گھریلو خواتین نے اپنے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
پنجاب لاوارث نہیں رہا الحمدللہ عوام کا دکھ درد رکھنے والی انکی مشکلات کو سمجھنے والی وزیراعلیٰ آچکی ہیں انشاءاللہ اب کوئی خواب ادھورا نہیں رہے گا pic.twitter.com/vRPffiPMA3
— PMLN (@pmln_org) March 8, 2024
مریم نواز شریف نے کہا کہ آپ کی خادمہ ہوں، اسی لئے خود معلوم کرنے نکلی ہوں کہ آپ کا حق آپ کو مل رہا ہے یا نہیں، آپ کی دعاؤں سے آپ کی خدمت کے مشن میں کامیاب ہوں گی، ان شاءاللہ۔