لاہور :مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان پر اسرائیل سے خاندانی واسطہ‘ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
باغی ٹی وی : انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ٹوئٹس میں عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ جھوٹے خط، جھوٹی عالمی سازش، قتل کا جھوٹا ڈرامہ فیل ہونے کے بعد تاریخ کے سب سے ناکام لانگ مارچ کے بعد اب اسرائیل وفد بھیجے جانے کی انتشار (عمران) خان کی ایک اور دو نمبری (ہے)۔
جھوٹے خط،جھوٹی عالمی سازش، قتل کا جھوٹا ڈرامہ فیل ہونے کے بعد، تاریخ کے سب سے ناکام Long March کے بعد اب اسرائیل وفد بھیجے جانے کی انتشار خان کی ایک اور دو نمبری! pic.twitter.com/n6ec9UVURh
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 30, 2022
انہوں نے کہا کہ فتنہ خان پورے پاکستان میں واحد شخص تم ہوجس کا اسرائیل سےبراہ راست خاندانی واسطہ ہے ایک مسلمان پاکستانی کےمقابلےمیں زیک گولڈ اسمتھ کی الیکشن کیمپئین کرنے والے میں تمہیں وارننگ دیتی ہوں جھوٹ بولنے سے باز آجاؤ ورنہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی-
فتنہ خان پورے پاکستان میں واحد شخص تم ہو جس کا اسرائیل سے براہ راست خاندانی واسطہ ہے۔ایک مسلمان پاکستانی کے مقابلے میں زیک گولڈ اسمتھ کی الیکشن کیمپئین کرنے والے میں تمہیں وارننگ دیتی ہوں جھوٹ بولنے سے باز أجاو ورنہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ https://t.co/mmUFi69zf3
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 30, 2022
قبل ازیں مریم نواز نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجرکے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں داخل کرائےگئے جواب پر کہا کہ اصل خوف یہ ہےکہ پکڑے گئے تو قدموں کے نشان بنی گالا محل تک جائیں گے-
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ جب چوری کی ہو تو پھر ایسے فرار اختیار کرنےکی کوشش کی جاتی ہے اصل خوف یہ ہےکہ پکڑے گئے تو قدموں کے نشان بنی گالا محل تک جائیں گے۔
اس بار بھر پور تیاری کے ساتھ جائیں گے،عمران خان
جب چوری کی ہو تو پھر ایسے فرار اختیار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اصل خوف یہ ہے کہ پکڑے گئے تو قدموں کے نشان بنی گالہ محل تک جائیں گے۔ pic.twitter.com/J1UYFMLVUE
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 30, 2022
فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجرکے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے کیس میں نیب نے ان کے 4 ملازمین کو طلب کر رکھا تھاآج ان کے ملازمین محمد آصف، محمد منیر، مظاہر بیگ اور محمد وقار نے پیش ہونے کے بجائے اپنے وکیل اظہر صدیق کے ذریعے تحریری جواب جمع کرا دیا۔
فرح خان کے ملازمین نیب خود پیش نہ ہوئے، جواب جمع کروا دیا
جواب میں لکھا گیا کہ نیب کا نوٹس جاری کرنے کا عمل غیر قانونی اوراختیارات سے تجاوز ہے، فرح خان کبھی بھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہیں، نہ ہی کبھی کسی سرکاری دفتر میں ملازمت اختیار کی، تمام ملازمین غوثیہ بلڈرز میں ملازم رہے ہیں ایک ملازم فرح خان کے گھر میں ٹیوشن پڑھاتا ہے، نیب اپنے دائرہ اختیار کا تعین کرے ورنہ اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کریں گے-