مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کر دی گئی. عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ کل جمعہ کو سنایا جائے گا،لاہورہائیکورٹ میں چودھری شوگراورملزمنی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سماعت کی ،نیب کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل نیب جہانزیب بھروانہ پیش ہوئے،مریم نوازکی جانب سے اعظم نذیرتارڑایڈووکیٹ اورامجد پرویزایڈووکیٹ پیش ہوئے،
نیب کے وکیل نے مریم نواز کی انسانی بنیادوں پر درخواست ضمانت کی مخالفت کر دی ،نیب کے وکیل نے کہا کہ مریم نواز کی پوری درخواست ضمانت ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جائے، مریم نوازکے خلاف 3کیسزچل رہےہیں،جج ارشد ملک والے کیس میں ملزمہ ملوث ہے،
پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے
شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل
حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر
نیب وکیل نے کہا کہ مریم نوازفلیگ شپ اورالعزیزیہ کیسز مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ،مریم نوازچودھری شوگر ملز میں شیئر ہولڈر بھی رہیں،
نیب کے وکیل نے کہا کہ دلائل شروع کرنے سے پہلے انسانی بنیادوں والی درخواست پربات کروں گا،مجھے بتایا گیا ہےکہ مریم نوازسروسزاسپتال میں گزشتہ روزتک رہی ہیں،مریم نوازکی انسانیت کی بنیادوں پردرخواست ضمانت پرعمل نہیں ہوسکتا،مریم نوازکوجیل سپرنٹنڈنٹ نےوالد سے ملاقات کی اجازت دے دی تھی،مجھے نہیں لگتا کہ مریم نوازکوغیرمعمولی حالات کا سامنا ہے،مریم نوازکی پوری درخواست ضمانت ناقابل سماعت قراردے کرمسترد کی جائے،19فروری2018 کومریم نواز کے خلاف انکوائری کا آغاز ہوا، دسمبر2018میں انکوائری کوانویسٹی گیشن میں تبدل کیا گیا،مریم نوازچوہدری شوگر ملزکے جعلی اکاؤنٹس چلانےمیں اہم کردارادا کرتی رہیں،نیب قانون کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرسکتا ہے،
جسٹس علی باقرنجفی نے استفسارکیا کہ کیامریم نوازبھی کسی ریفرنس میں سزایافتہ ہیں؟ جس پر نیب وکیل نے کہا کہ مریم نوازایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ ہیں انہیں7سال قید کی سزادی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نےمریم نوازکی سزا معطل کر رکھی ہے،
جسٹس باقر نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد بظاہر لگ رہا ہے ٹرانزیکشنز نوازشریف کے اکاونٹس سے ہوئیں ،ٹرانزیکشنز میں مریم نواز کا لنک نظر نہیں آرہا جسٹس باقرنجفی نے کہا کہ آپ کو پتہ ہوناچاہئے ہم مریم نواز کا کیس سن رہے ہیں نوازشریف کا نہیں ۔
وکیل نیب نے کہا کہ مریم نواز چودھری شوگر ملز کی سی ای او اور شیئرہولڈر رہی ہیں ،انکم ٹیکس ریٹرن کے ریکارڈ کے مطابق مریم نواز کے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے ،مریم نواز کو کروڑوں روپے بطور تحائف ملے .
عدالت نے دونوں فریقین کی جانب سے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا