مریم نواز کی "سیلفیوں” پر عدالت نے پابندی عائد کر دی

0
89

مریم نواز کی "سیلفیوں” پر عدالت نے پابندی عائد کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب کے وکیل نے عدالت میں درخواست دی جس میں کہا گیا کہ سیاسی شخصیات عدالتی کاروائی پر میڈیا پر پروگرام کرتی ہیں اور بحث کر کے عدالت کو متاثر کرنے کی کوشش کرتی ہیں، عدالت زیر التوا کیسز کے حوالہ سے میڈیا پر پروگرام رکنے کا حکم دے

احتساب عدالت کے جج امیر حیدر خان نے نیب وکیل کی درخواست پر کمرہ عدالت کی تصاویر اور ویڈیو نشر کرنے کے حوالہ سے پیمرا کو حکم جاری کیا جس میں عدالت نے تصاویر اور ویڈیو نشر کرنے سے منع کر دیا

عدالت نے دوران سماعت سیلفی لینے پر بھی پابندی عائد کر دی، عدالت نے کسی قسم کی ویڈیو بنانے سے بھی روک دیا

واضح رہے کہ مریم نواز، حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان عدالت میں سیلفیاں بناتے رہتے ہیں عدالت ماضی میں برہمی کا اظہار کر چکی ہے،آج عدالت نے نیب وکیل کی درخواست پر موبائل سے سیلفی بنانے سے روک دیا.

شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ مجھے نواز شریف سے ملنے کی اجازت کے متعلق کوئی اطلاع نہیں، انہوں نے قوم سے اپیل کی نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا کریں،مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میری طبیعت ٹھیک ہے ،میاں صاحب کی بیماری کی وجہ سے میری یہ حالت ہے ،ایک سال پہلے میری والدہ کا انتقال ہوا ہے میں اتنے دن جیل میں رہی ہوں ﷲ کا شکر ہے ،جیل کی دیواریں مجھے کمزور نہیں کرسکیں ،میاں صاحب کی بیماری کی حالت کی وجہ سے پریشان ہوں.

مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کے موقع پر کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، مریم نواز اور یوسف عباس کو چوہدری شوگر مل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، مریم نواز شریف اور یوسف عباس کو 08 اگست کو نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا،

Leave a reply