جلسوں میں مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال کر دیا گیا

مریم نواز کے خلاف توہینِ عدالت سےمتعلق خط سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے تحریر کیا، خط میں چیف جسٹس سے عدالت کی ساکھ،تکریم اور ججز کے وقار کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کی استدعا کی گئی، خط میں کہا گیا کہ 23 فروری کو مریم نوازکی جانب سے سرگودھا میں گفتگو سے متعلق چیف جسٹس کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں ،مریم نواز نے سرگودھا جلسے میں سپریم کورٹ اور ججز کے خلاف گفتگو کی اورعوام کو اکسایا ،مریم نواز نے بغیر ثبوت کے ججز اور سپریم کورٹ پر الزامات لگائے،مریم نواز نے انتخابات کے معاملے پر سوموٹو کیس کے بینچ کے ارکان کو تنقید کا نشانہ بنایا ججز پر تنقید کرنے کا مقصد انصاف کے عمل پر اثر انداز ہونا اور رکاوٹ ڈالنا تھا،

خط میں مزید کہا گیا کہ مریم نوازکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی نواز شریف کے خلاف پانامہ کیس میں بینچ کا حصہ رہے،بغیر کسی ٹھوس ثبوت عدلیہ کے خلاف اس قسم کی زبان استعمال نہیں کی جانی چاہیے،امید ہے عدالت حقائق دیکھتے ہوئے آئین کے بالادستی اور وقار کے تحفظ کو مدنظر رکھ کر کارروائی کرے گی،

بڑے اسکولز میں کس طرح کے بگڑے بچے پڑھتے ہیں؟

فاٹا کے جرگوں میں لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ 15 لاکھ میں ڈیل ڈن

مردانہ کمزوری کی حقیقت کیا؟ہم ایسے سوالات کیوں نہیں اٹھاتے؟

جیلیں تیار کھلاڑی فرار

شیخوپورہ سے ہمیں اسلام آباد لا کر چھوڑ دیا گیا، خاتون کی دکھ بھری کہانی

Shares: