مریم نواز کو عمران خان باہر جانے دیںگے یا نہیں ، شیخ رشید نے بتادیا
باغی ٹی وی :وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس وقت اہم ایشومہنگائی ہے،وزیراعظم نےکہاہےکہ رمضان میں بنیادی اشیاکی قیمتوں کوخودمانیٹرکرینگے،مسئلہ کشمیرپاکستان کی سیاست کامحور ہے، جب تک مسئلہ کشمیرپرمذاکرات نہیں ہوتے بھارت سےبات نہیں ہوسکتی ،مریم نوازکی ای سی ایل سےنام نکالنےکیلئےکوئی درخواست نہیں آئی،
وزیراعظم نےکہاہےمریم کوباہرجانےکی اجازت نہیں دینگے،لاہورجلسےکےبعدپی ڈی ایم ٹھس ہوگئی،آصف زرداری نےان کوکھیلایاہے، نہ آرہوانہ پاران کاکام تمام ہوا.
مریم نواز کی خواہش پوری ہونے کے حوالے سے سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ مریم نواز کو این آراو مل گیا،وہ کہتے ہیں کہ مریم نواز بہت جلد باہر چلی جائیں گی، ہوسکتا ہے کہ مریم نوازڈسکہ الیکشن کروا کے باہر چلی جائیں،مریم نواز اسی لیے خاموش ہیں،مریم نواز کو خبر کردی گئی کہ معاہدہ ہوچکا ہے۔
ہارون الرشید نے کہا کہ نوازشریف این آراو کے تحت باہر گئے ہیں، ان کے پلیٹ لیٹس کم ہوگئے، اگلے معاہدے میں خرابی تب پیدا ہوئی جب مریم نواز کو نہیں جانے دیا گیا، عمران خان ڈٹ گئے،
اب خبر یہ ہے کہ مریم نواز بھی جائے گی، کب جائیں یہ مجھے نہیں بتایا، سسٹم این آراو دے رہا ہے، ادارے این آراو دے رہے ہیں، عدالت ہی کسی سے ضمانت لے لیتی ہے، کوئی کیا کرسکتاہے؟وزیراعظم کا ان پر کنٹرول نہیں ہے