![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/05/maryam-nawaz-087.jpg)
مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ووٹ چوری سے آنے والے جعلی اعظم کہلاتے ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت وزیراعظم بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر نوازشریف سے ڈھائی گھنٹے تفتیش ،KP حکومت کا حصہ نا ہونے کے باوجود حکومت کے ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کرنے والا جعلیِ اعظم قانون سے بالاتر؟ اب صرف نوازشریف کے خلاف اس کرسی پر بیٹھنے کا کیس باقی رہ گیا ہے جو کرسی انکو ووٹ نے دلائی تھی.
مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ کامیابی کا انحصار کسی عہدے پر نہیں بلکہ نظریے اور عوام کے دلوں میں جگہ بنانے پر ہوتا ہے۔عزت عہدوں سے ملتی تو آج نالائق اعظم کی عزت ہوتی اور وہ سر اٹھا کہ چلنے کے قابل ہوتا۔ ووٹ چوری سے آنے والے جعلی اعظم کہلاتے ہیں ،ووٹ کی طاقت سے آنے والے عوامی وزیراعظم کہلاتے ہیں۔
واضح رہے کہ نیب اسلام آباد کی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے اڑھائی گھنٹے تحقیقات کیں، نیب کی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹرحمادحسن نیازی،ڈپٹی ڈائریکٹرانویسٹی گیشن عبدالماجد شامل تھے ،نیب اسلام آباد کی ٹیم عدالت سےاجازت کےبعد جیل پہنچی تھی، نواز شریف سے تحقیقات کے بعد نیب ٹیم واپس روانہ ہو گئی .
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر33قیمتی سرکاری گاڑیاں سال16-2015 میں خریدنےکا الزام ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف سےدستیاب رکارڈکی روشنی میں پوچھ گچھ کی گئی ، بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف اور مریم نواز نے بھی استعمال کیں، جرمنی سے 34 بلٹ پروف گاڑیاں ڈیوٹی ادائیگی کے بغیر خریدی گئیں، بلٹ پروف گاڑیاں سارک کانفرنس 2016 کے مہمانوں کے لیے منگوائی گئیں، نواز شریف نے 34 میں سے 20 بلٹ پروف گاڑیاں اپنے قافلے میں شامل کرلی تھیں. سرکاری بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف کے اہلخانہ نے استعمال کیں۔