مریم نوازنے تصویر تبدیل کر لی

مریم نوازنے تصویر تبدیل کر لی

باغی ٹی وی :مریم نواز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ‌ پر تصویر بدل لی ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے حمزہ شہباز شریف کو حراست میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اپنے ٹویٹر پر اپنی تصویر تبدیل کر کے حمزہ شہباز کی تصویر لگا لی ہے.

واضح‌ رہے کہ اس قبل ن لیگ کے صدر میاں‌ شہباز شریف کے بیٹے اور مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کو کرونا ہو گیا اس سلسے میں‌ میں شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے۔ مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد وہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔
میری آپ سب سے درخواست ہے کہ حمزہ کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔ جزاک اللہ خیر۔:

واضح رہے کہ گزشتہ تین دن سے جیل میں حمزہ کی طبیعت خراب تھی، پیٹ میں درد اور قے سے متعلق شکایات سے جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا، جیل کے اسپتال کے عملے نے حمزہ شہباز کا چیک اپ بھی کیا تھا۔

یاد رہے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا، وہ ریمانڈ پر جیل میں ہیں، نیب کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز، سلمان شہباز، شہباز شریف اور نصرت شہباز نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے

حمزہ شہباز کو کورونا وائرس کا مرض لگ گیا

Comments are closed.