اسلام آباد : جنہیں آمریت اورمخالفین نہ توڑسکے،مریم نوازنے ان میں دراڑیں ڈال دیں:خاندان کوتباہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق اس وقت ن لیگی حلقوں میں یہ بات عام سننے میں آرہی ہے کہ جن دوبھائیوں کوکبھی آمریت بھی ایک دوسرے سے دور نہ کرسکی ،جن کوبڑے بڑے عہدوں کی پیشکش جدا نہ کرسکی اورجن کومخالفین کے ہتھکنڈے جدا جدا نہ کرسکے ،میاں شریف کے ان دوصاحبزادوں جن کو دنیا نوازشریف اورشہبازشریف کے نام سے یاد کرتی ہے ان میں دراڑیں بھی ڈال دی ہیں اورخاندان کوتباہ بھی کردیا ہے
ادھرذرائع کے مطابق اس حوالے سے مزید اطلاعات یہ ہیں کہ مسلم لیگ ن میں بیانیے کی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ ن لیگ کے اپنے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن میں مفاہمی اور مزاحمتی بیانیے رکھنے والے گروپس نے ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کر دی ہے۔
اس حوالے سے مزاحمتی گروپ کا کہنا ہے کہ مفاہمتی گروپ کی پالیسیوں کی وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ کشمیر ، سیالکوٹ انتخابات میں مفاہمتی گروپ منظر سے غائب ہو گیا۔
مزاحمتی گروپ کے مطابق اگر عہدے اتنے ہی پیارے ہیں تو پھر کاکردگی بھی دکھائیں۔ جس کے جواب میں مفاہمتی گروپ کا کہنا ہے کہ اختیار نہیں دیں گےم ٹانگیں کھینچیں گے تو کارکردگی کیسی ؟پارٹی صدر کی بجائے کشمیر مہم کا انچارج جب کسی اور کو بنایا جائے گا تو یہی ہو گا۔ ناکامیوں کا ملبہ ہم پر نہ ڈالیں، ذمہ داری لی تھی تو ناکامی بھی تسلیم کریں۔
ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق مفاہمتی اور مزاحمتی گروپس میں اختلافات ختم کروانے کے لیے مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما بھی متحرک ہو گئے ہیں۔ سینئیر لیگی رہنماؤں نے پارٹی بیانیے پر قیادت کو واضح پالیسی دینے کی اپیل بھی کر دی ہے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن میں دو بیانیے اور ان بیانیوں کی بنیاد پر دو گروپس موجود ہونے کی خبریں کافی عرصہ سے گردش کر رہی ہیں۔
ادھر اب ن لیگ کے پرانے اورنظریاتی حلقوں میں یہ بات عام سننے میں مل رہی ہے کہ مریم نوازنے نوازشریف اورشہبازشریف میں دوریاں پیدا کردی ہیں اورجن کوڈکٹیٹرز،عہدوں اوروزارت عظمیٰ کے لالچ تقسیم نہ کرسکے ان کومریم نے پارہ پارہ کردیا ہے اوریہ وہ تفریق اورتقسیم ہے جوایک مرتبہ پڑ جائے تووہ ختم نہیں ہوتی