سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کل وزیراعظم عمران خان کے ساتھ 90 منٹ کی نشست میں کسی نے بھی مریم نواز کے بارے میں بات نہیں کی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے 90 منٹ کے نشست رہی، اس نشست میں کسی فرد نے بھی مریم نواز کے بارے میں کوئی بات نہیں کی،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو اب تسلیم کر لینا چاہئے کہ قومی سطح پر ان کی کوئی اہمیت نہیں، مریم نواز کو یہ بھی قبول کرنا ہو گا کہ وہ تاریخ کا غیر اہم حصہ بن چکی ہیں.

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی تھی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے ہمیں مغربی دنیا میں رائے عامہ ہموار کرنی ہے یہ رائے عامہ کی جنگ ہے جو ہمیں جیتنی ہے۔ اس لیے موجودہ صورتحال میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کے اقدامات سے ہٹلر کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاﺅس میں ملاقات اور صدر ٹرمپ کی جانب سے کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کی پیشکش کے بعد بھارت نے یہ اقدام کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کی جاری تحریک آزادی برسوں کے ظلم و ستم، جبر اور بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیری عوام کے دل و دماغ جیتنے میں ناکامی کا نتیجہ ہے .

Shares: