مریم نواز نے اپنے لہجے میں سختی کا رازبتادیا:بلیک میلنگ کے کیا فائدہ ہوتے ہیں‌ یہ بھی بتادیئے

0
58

اسلام آباد: مریم نواز نے اپنے لہجے میں سختی کا رازبتادیا:بلیک میلنگ کے کیا فائدہ ہوتے ہیں‌ یہ بھی بتادیئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر مزاحمت ہو گی تو ہی مفاہمت ہو گی۔ کمزوری سے بات نہیں کرتی۔

صحافی کی طرف سے سوال کیا گیا کہ ن لیگ میں مفاہمت کی سیاست ہو گی یا مزاحمت کی۔ اس سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اگر مزاحمت ہو گی تو ہی مفاہمت ہو گی۔ کمزوری سے بات نہیں کرتی۔ جہاں کمزوری دکھائی دشمن حملہ آور ہو گا۔

لیگی نائب صدر نے کہا کہ کوئی بھی چیز ٹرے میں رکھ کر نہیں ملتی۔ آپ کو اپنا حق لڑ کر اور چھین کر لینا پڑتا ہے۔ آج ملک میں صحافیوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ جب سچ بولنے اور سچ لکھنے پر سزا دی جائے تو دل دکھتا ہے۔ ایسے ماحول میں آواز اٹھانا کو ئی چھوٹی بات نہیں۔

Leave a reply