مویم نواز سے جیل میں موبائل برآمد ہوا یا نہیں، مریم نواز نے خود سب بتا دیا، سچ سامنے آنے پر سب حیران رہ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے عدالت پیشی کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون برآمد ہونے کی بات جھوٹی ثابت ہوگئی ہے،جنہوں نے الزام لگایا تردید بھی انہیں کی طرف سے آئی،جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی اسی طرح چلی جائےگی ،جس طرح جھوٹ کے پاوَں نہیں ہوتے ایسے ہی دھاندلی زدہ حکومت کے پاوَں نہیں،جنہوں نے موبائل فون برآمد ہونےکاالزام لگایا تردید بھی انہیں کی طرف سے آئی،آئی جی جیل خانہ جات کی تردید میں نے خود اخبار میں پڑھی،
بہت ہو گیا جسمانی ریمانڈ، مریم نواز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم
تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم
چودھری شوگرملزکیس،مریم نواز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی، مریم نواز کی عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت پہنچ گئی، احتساب عدالت کے جج نے حاضری کے بعد مریم نواز کو بیٹھنے کی اجازت دے دی،
عدالت نے کہا کہ آپ کی حاضری ہو گئی ہے آپ بیٹھ سکتی ہیں ،سیکیورٹی کا مسئلہ ہے عدالت میں رش نہ لگایا جائے، عدالت کے منع کرنے کے باوجود ن لیگی کارکنان کی جانب سے شور جاری رہا جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہا رکیا،مریم نواز کے وکلاء نے سائیڈروم میں مریم نوازکےساتھ مشاورت کی اجازت کی درخواست کی تو عدالت نے اجازت دے دی،اور کہا کہ وکلاملاقات کر لیں مگر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی دوسرا نہ ہو،
عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی اور 23 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، مسلم لیگ ن کے کارکنان عدالت کے باہر جمع ہو چکے ہیں جو قیادت کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں.
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
ن لیگی باز نہ آئے، عدالت میں بھی چوری.؟.مریم نواز کو عدالت نے کیا کہا؟