لسّی پینے کی شوقین مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے روزانہ لسّی نہ پینے کی وجہ سوشل میڈیا صارفین کو بتادی۔

باغی ٹی وی : حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے مریم نواز کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں اُن کا خاص گلاس ہے جس میں وہ اکثر مختلف مشروبات پیتی ہیں۔

صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز سے پوچھا کہ ’میم! کیا آپ لسّی پی رہی ہیں؟‘


ٹوئٹر صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’کاش! میں بھی روزانہ لسّی پی سکتی۔‘

مریم نواز نے کہا کہ ’میں اپنے وزن کی وجہ سے روزانہ لسّی نہیں پی سکتی بلکہ صرف کافی ہی پیتی ہوں۔‘

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے اس ٹوئٹ پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔


ایک صارف نے کہا کہ لاہور ہو کر بھی لسی نہیں پی تو یہ زیادتی ہے صارف کی بات پر مریم نواز نے بھی اتفاق کیا اور غمگین ایموجی کا بھی استعمال کیا-
https://twitter.com/bavagujar/status/1397213750676033537?s=20
ایک صارف نے کہا کہ اسٹیل کے گلاس میں Coffee کون پیتا ہے ؟یہ وہی بنگالی عامل کا جادو والا گلاس نہیں ؟-


صارف کی اس بات کا جواب دیتے ہوئے ایک اور صارف نے کہا کہ جاہل غریب انسان ٹھنڈی کافی کے بارے میں سنا؟-

اس سے قبل مریم نواز نے ماہِ رمضان میں افطار پر تیار کیے جانے والے روایتی مشروب کی ترکیب سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ مریم نواز سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور وہ صارفین کے ٹوئٹس کا جواب بھی دیتی رہتی ہیں۔

Shares: