لاہور:مریم نوازنے سچ کہا کہ چیخوں کی آوازیں لندن تک پہنچ گئیں:فردوس عاشق اعوان نے یہ بات کہہ کرچیخیں نکلوا دیں، اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے مریم نواز سے ان چیخوں کا قصہ چھیڑ دیا جن کی آوازیں لاہورسے لندن تک سنائی دی جارہی ہیں
اپنے پیغآم میں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ! پاکستان نےواقعی کبھی ایسے دن نہ دیکھےجب ملکی دولت لوٹنےوالے لٹیرےبےنقاب ہوئےاور انکی چیخیں”پاکستان توکیا لندن میں بھی سنائی دیں”۔
پاکستان نےواقعی کبھی ایسے دن نہ دیکھےجب ملکی دولت لوٹنےوالے لٹیرےبےنقاب ہوئےاور انکی چیخیں"پاکستان توکیا لندن میں بھی سنائی دیں"۔ جعلی راجکماری کےابا میاں مفرور نے باربار کی باریوں سےملک کو اس نہج تک پہنچایا! عوام کوجو زخم انکی جانب سےملےوزیراعظم عمران خان ان پر مرہم رکھ رہےہیں! https://t.co/mRchPXINj6
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 23, 2021
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ !جعلی راجکماری کےابا میاں مفرور نے باربار کی باریوں سےملک کو اس نہج تک پہنچایا! عوام کوجو زخم انکی جانب سےملےوزیراعظم عمران خان ان پر مرہم رکھ رہےہیں!
یاد رہے کہ اس سے پہلے مریم نواز نے حکومت پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ !تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے۔ اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پہلے دنیا بھر میں پی آئی اے کے پائلٹس کو رسوا کروایا اور اب ائیرلائن کو اس مقام پر لے آئے ہیں۔ پاکستان نے ایسے دن کبھی نہیں دیکھے