لاہور:آج کا دن،عظیم ماوں اور ان کے لیفٹینینٹ ناصر خالد شہید جیسے بہادر بیٹوں کے نام:مریم نوازنے بھی ٹویٹ کردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم(ن) کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے پاک فوج کے سپوتوں کو سلام پیش کیا ہے اور ان غیور ماؤں کے صبرواستقامت کوبھی سراہا ہےجنہوں نے اس قوم اورملک کی مٹی کی حفاظت کے لیے اپنے جوان بیٹوں کی قربانیاں دیں ،

 

 

ذرائع کے مطابق سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھو ں نے کہا کہ آج کا دن،عظیم ماؤں اور ان کے لیفٹینینٹ ناصر خالد شہید جیسے بہادر بیٹوں کے نام ہے جنہوں نےعرض مقدس کے لیےخون کےنذرانےپیش کیےاور ملک پر آنچ نا آنے دی۔

 

مریم نوازنے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ شہید کبھی نہیں نہیں مرتا وہ زندہ ہےاورزندہ رہےگا،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)ان شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہےاورپوری لیڈرشپ پاکستان کے شہداء اورعوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Shares: