اسلام آباد: ’’پیپلزپارٹی کونکالا توPDM اپنےپاؤں پرکلہاڑی مارے گی‘‘مریم نوازچاہتی ہیں کہ ملک میں بدامنی پھیلے:اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو نکالا تو پی ڈی ایم اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گی۔
پیپلزپارٹی رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ لانگ مارچ ملتوی ہونے سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا ہے، یہ پی پی کو پی ڈی ایم سے نکالیں گے تو پچھتائیں گے۔
اعتزاز احسن نے ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اب تک پی ڈی ایم کو ڈکٹیٹ کرتی تھیں، گوجرانوالہ میں جاکر انہوں نے اعلان جنگ کیا اور کسی کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے یہاں تک کہہ دیا کہ ہم پاکستان کھپے نہیں کہیں گے، مریم نواز بھی وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتی ہیں۔جبکہ مریم کے ابو خود سیاسی پناہ کی آڑ میں دیارغیر بیٹھے ہیں
پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم کو آصف زرداری کو سننا چاہیے، ہمیں کہتے ہیں استعفے دیں اور جیل بھی جائیں، نواز شریف۔ اسحاق ڈار باہر بیٹھے ہیں، کم از کم اسحاق ڈار کو ہی بھیج دیں، وہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے تک نہیں آئے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی منتخب ہوگئے اگر گیلانی چیئرمین سینیٹ بن جاتے تو حکومت کو ٹھوکر لگتی۔