اسلام آباد : شہزاد اکبرنےمریم نواز کی جیل والی بات بتا کرسب کوحیران کردیا ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے جیل میں چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلانے کے بیان پر مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا ردعمل آگیا۔

ٹوئٹر پر ردعمل میں شہزاد اکبر نے لکھا کہ ریکارڈ کی بات ہےخاتون نے ایک دن بھی جیل کا کھانانہیں کھایا، جیل میں مریم نواز کا کھانا ہمیشہ ان کے گھر سے آتا تھا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ چوہا گھر کا تھا یا پھرخاتون خاندانی روایت کے مطابق جھوٹ بول رہی ہیں؟ویسے “شریف” چوہے لگتے ہیں جو کھانا چھوڑ دیتے تھے۔

جاتی امرا میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں مریم نواز نے کہا تھا کہ جیل میں چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا۔

 

مریم نواز نے کہا کہ دادی کی وفات ہمارےخاندان کیلئے بڑا صدمہ ہے حکومت کے لوگوں میں اخلاقی جرات نہیں کہ وفات کابتادیتے، موبائل سروس بندہونےسےدادی کی وفات کابروقت معلوم نہ ہوا، حکومت میری تقریر کا انتظار کر رہی تھی تاکہ مجھ پرتنقید کرسکیں یہ مجھ پر تنقید کرناچاہتے تھے کہ دادی کی موت پر بھی تقریر یاد تھی۔

 

Shares: