لاہور:مریم نوازآپ کس کس کی زبان کھینچیں گی:پہلےان کو توروکو:قمرزمان کائرہ کے پیغام نے پانی پانی کردیا،اطلاعات کے مطابق پی پی رہنما قمرزمان کائرہ کہتے ہیں کہ حکمران جماعت روزانہ نوازشریف کے خلاف باتیں کرتی ہے، مریم کس کس کی زبان کھینچیں گی؟‘
ی؟
قمر زمان کائرہ کا ایک پروگرام میں کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام بڑی جماعتیں ہیں، ہمارے علاوہ بھی تحریکیں چلاسکتے ہیں لیکن یہ کہنے کی شاید ضرورت نہیں تھی کہ ہمیں کسی کی ضرورت نہیں ہے۔
مریم نواز کے بیان سے پر ان کا کہنا تھاکہ حکمران جماعت روزانہ نوازشریف کے خلاف باتیں کرتی ہے، مریم کس کس کی زبان کھینچیں گی؟
انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست کا معاملہ شاید پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اجلاس میں زیر غور نہیں آیا، گیلانی سب سے سینیر ہیں، انہیں قائد حزب اختلاف ہونا چاہیے۔
ضمنی انتخاب کے حوالے سے قمر زمان کا کہنا تھاکہ مفتاح اسماعیل کو این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں امیدواربنانے کا فیصلہ ن لیگ نے اپنے طورپرکیا تھا۔
یاد رہےکہ مریم نوازنے آج آصف علی زرداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس نے آئندہ نوازشریف کے بارے میں بات کی میں اس کی زبان کھینچ کرباہرنکال لوں گی جس کے جواب میں قمرزمان کائرہ کویہ پیغام دینا پڑا