مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعلیٰ پنجاب نے دی ٹورازم اینڈ ہیرٹیج اتھارٹی کی اصولی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی صدارت میں ہونے والے...

عمران خان اور اہلیہ کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا...

ننکانہ: امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع، دفعہ 144 نافذ

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) ڈپٹی کمشنر...

مریم نواز کی غیر موجودگی میں شہباز شریف سے "راولپنڈی” کی اہم شخصیت کی ملاقات

مریم نواز کی غیر موجودگی میں شہباز شریف سے "راولپنڈی” کی اہم شخصیت کی ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے ملتان جانے کے بعد راولپنڈی سے انتہائی اہم شخصیت شہباز شریف کو ملنے پہنچ گئی

راولپنڈی سے سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے رہنما چوھدری نثار علی خان شہباز شریف کو ملنے پہنچے اور انہوں نے شہباز شریف سے انکی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا، چودھری نثار نے انکی والدہ کے لئے دعائے مغفرت کی، شہباز شریف نے چودھری نثار علی خان کا شکریہ ادا کیا،

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1333378888567754752

چوہدی نثار نے بیگم شمیم اختر کی قبر پر حاضری بھی دی،ذرائع کے مطابق چودھری نثار ابھی تک جاتی امرا میں ہی موجود ہیں، شہباز شریف اور چوھدری نثار کی الگ سے ملاقات کا امکان بھی ہے

مریم نواز کی غیر موجودگی میں چوھدری نثار کی آمد ہوئی ہے کیونکہ مریم نواز چودھری نثار کے خلاف باتیں کر چکی ہیں، شہباز شریف اور چودھری نثار ہم خیال ہیں، اسلئے چودھری نثار مریم نواز اور انکے قریبی افراد کی غیر موجودگی میں تعزیت کے لئے آئے ہیں

ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟

چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن

چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کرکے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan