مریم نواز میں بھی ارطغرل والی ساری خوبیاں ہیں، حنا پرویز بٹ
مریم نواز میں بھی ارطغرل والی ساری خوبیاں ہیں، حنا پرویز بٹ
باغی ٹی وی :نون لیگ کی رہنما حنا پر ویز بٹ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ مریم نواز میں ارطغرل جیسی خوبیاں پائی جاتی ہیں. ترکی ڈرمہ سیریل کا جادو اب سر چڑھ کر بولنے لگا ہے . اس کو لوگ مختلف حوالوں اور تشبیہات سے اپنی باتوں میں ذکر کرنے لگے ہیں. اس حوالے سے لیگی رہنما نے اپنے قائد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے اس کو اسلامی ہیرو ارطغل سے مشابہت دے دی ہے .
I am watching Ertugrul nowadays & I see Maryam Nawaz has similar leadership qualities as him.Her Strong belief in God,her Courage to not give up,Her conviction to Stand on her principles even when everyone is against her,her ability to differentiate between Right&Wrong #Ertugrul
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) May 13, 2020
حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ میں ڈرامہ سیریل ارتغل دیکھ رہی ہوں ، مجھے اس ڈرامے نے بہت متاثر کیا ہے .، میں نے جو اہم بات نوٹکی وہ یہ ہے کہ میر ی قائد مریم نواز میں بھی ہیرو ارتغل جیسی خوبیاں پائی جاتی ہیں .جیسے کے مشکل سے مشکل وقت میں ہمت نہ ہارنا. اپنے اللہ پر مضبوط یقین اور ایمان، صحیح اور غلط کے درمیان فرق کرنا . اسکا حوصلہ اور اپنی روایات پر سختی سے کھڑے رہنا . یہ سب خوبیاں مریم نواز شریف میں پائی جاتی ہیںِ ، معروف اینکر عامر لیاقت نے اس ٹؤیٹ پر تبصرہ کیا کہ یہ ٹویٹ پڑھنے کر ارتغل کا انتقال ہوگیا.
یہ ٹوئٹ پڑھنے کے بعد ارتغل کا انتقال ہوگیا pic.twitter.com/ka28hjAY61
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 14, 2020
اسی طرح معروف اینکر اجمل جامی نے کہا کہ آپ نے اس کے اندر کیپٹن صفدر کا کردار نہیں دیکھا اس کو کیسے فراموش کرسکتی ہیں.
And you haven't seen Cap Safdar in it yet? How can you ignore him? 😉 https://t.co/AeJWswgjWP
— Ajmal Jami (@ajmaljami) May 14, 2020