علماء کی مدد کے بغیر مسائل اور فتنے کا مقابلہ ممکن نہیں ،مریم نواز

0
37
maryamnawa

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارا معاشرہ تقسیم اور تنزلی کا شکار ہے، ہمارے معاشرے کو فتنوں کا سامنا ہے،مجھے بطور پاکستانی تمام علمائے کرام کی مدد کی ضرورت ہے،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ مذہب سے محبت کرنے والوں کا ملک ہے، ملک فتنے کی لپیٹ میں ہے، اسے پاکستان کو تباہ کرنے کیلئے لانچ کیا گیا، اس فتنے نے ملکی سالمیت، معاشرے، اقدار پر حملہ کیا، این اے 120 کی مہم کے دوران ہم پر حملے ہوا کرتے تھے،یاسمین راشد نے اس نعرے کا بھر پور استعمال کیا، جب ہم پر الزامات لگے تو نواز شریف پر ایک تقریب میں جوتا پھینکا گیا، مذہب کو سیاست کیلئے استعمال کرنا جرم ہے، احسن اقبال کو گولی ماری گئی، شکر ہے وہ بچ گئے،جے آئی ٹی جب تک زمان پارک میں رہی اس کے گرد کالے بکروں کو گھمایا جاتا رہا،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران فتنہ کو ملک دشمنوں نے فنڈنگ کی ،عمران خان نے اپنی سیاست کیلئے مذہب کو استعمال کیا ،عمران خان نے خواتین اور بچوں کو ورغلانے کیلئے مذہب کا استعمال کیا ،عمران خان نے سیاست میں مذہب کارڈ استعمال کرنے کا گھناؤنا کھیل کھیلا ،دنیا جانتی ہے کہ ہمارے گھر محفل میلاد کا انعقاد کیا جاتا ہے ،عمران خان کی دی ہوئی تکالیف کو مسلم لیگ ن کی قیادت نے صبر وتحمل سے برداشت کیا،مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرنا جرم ہے ،جب جے آئی ٹی زمان پارک کے اندر گئی تو اُن کے ارد گرد کالے بکرے کھڑے کر دئیے گئے اور اُنہیں اُن کے پاس گُھمایا جاتا رہا۔

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

Leave a reply