مریم نواز جاتی امراء سے قافلے کی صورت روانہ
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جاتی امراء سے قافلے کی صورت روانہ ہوئی ہیں۔
لاہور سمیت مختلف علاقوں سے قافلے پی ڈی ایم کی جلسہ گاہ جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ پہنچ رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کے جلسے کے شرکاء کو روکنے کے آزادی چوک سے شاہدرہ موڑ تک جانے والے تمام راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیئے گئے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
مریم نواز کی آمد سے پہلے لاہور گوجرانوالہ جی ٹی کی طرف جانے والے تمام راستے پر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیئے گئے رنگ روڈ ائرپورٹ کی طرف جانے والے راستے
کو بھی مکمل سیل کر دیا گیا شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا شاہدرہ موڑ پر مسلم لیگ ن کے کارکنان مریم نواز کا استقبال کرنے کے جمع ہو رہے ہیں
آزادی چوک سے شاہدرہ موڑ تک تمام راستے کنٹینر لگا کر بند کردیئےگئے
پی ڈی ایم کی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان28 نکاتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق حکومت نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی مشروط اجازت دی ہے۔ جلسے کے دن شہر کے داخلی راستوں پر شرکاء کی سیکیورٹی کے لیے کنٹینرز لگائے جائیں گے۔ صرف پیدل افراد کو جلسہ گاہ کی طرف جانے دیا جائے گا۔
سی پی او گوجروانوالہ سرفراز فلکی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے این او سی کے بغیر کارنرمیٹنگز اور عوامی اجتماع کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ گوجرانوالہ میں بغیراجازت کارنر میٹنگ اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں
جلسے کا وقت شام 5 سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا، جس میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے،معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی راہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا، پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی، ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی، معاہدے کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے