مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے ساتھ کس خواہش کا اظہار کر دیا؟

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے ساتھ کس خواہش کا اظہار کر دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ سعدرفیق، راناثنااللہ، شاہدخاقان عباسی قید میں ہیں، پارلیمنٹیرینز کوبکتربند میں لایاجاتا ہے، سعد رفیق کا تمام بزنس ڈکلیئرڈ ہے، آج تک ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوسکا، لیگی رہنما کئی ماہ سے جیل کاٹ رہےہیں، پروڈکشن آرڈرزکے باوجود سعدرفیق کونہیں لایا جا رہا،یہ آئین پرحملہ ہے،اس کاپنجاب حکومت کوجواب دینا ہوگا،

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کرکٹ میں دوسری ٹیم سےمقابلہ کیاجاتا ہے، عمران خان نےدوسری ٹیم کوجیل میں ڈال دیا ،عمران خان صاحب کرکٹ کی مثالیں دیتےہیں ،عمران خان انہیں اپنے ساتھ کھیلنے کا موقع تو دیں،

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کو کمزور کرناچاہتے ہیں،اپوزیشن رہنماؤں کوجیلوں میں بند کیا جا رہاہے،لیگی رہنماؤں کے خلاف منی لانڈرنگ کے جعلی کیسزبنائے گئے.عمران خان جوکررہےوہ دانتوں سے کھولیں گے،

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہو چکے ہیں، پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود انہیں پارلیمنٹ نہیں پہنچایا گیا، آج قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہونا ہے.

آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے

Comments are closed.