پاک بحریہ کے سربراہ کی برطانیہ میں اہم ترین ملاقاتیں

0
50

پاک بحریہ کے سربراہ کی برطانیہ میں اہم ترین ملاقاتیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دورہ برطانیہ کے آخری مرحلے میں اہم ملاقاتیں کیں اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز میں خصوصی خطاب کیا، پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف کی برطانیہ کے وائس چیف آف ڈیفنس، کمانڈر آپریشنز رائل نیوی اور کمانڈنٹ رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں،ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز میں طلباء اور اساتذہ سے خصوصی خطاب بھی کیا۔ اپنے خطاب میں نیول چیف نے دنیا اور خطے کی بدلتی ہوئی سیکورٹی صورتحال کا احاطہ کیا اور اس تناظر میں بحری افواج کے کردار پر روشنی ڈالی۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

نیول چیف نے برٹش تھنک ٹینک (رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ) میں بھی خطاب اور حاضرین سے غیررسمی بات چیت کی،نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

Leave a reply