ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر ،رکن اسمبلی کے قاتل کی رہائی کا پروانہ جاری

0
35

ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر ،رکن اسمبلی کے قاتل کی رہائی کا پروانہ جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم کے ایم پی اے منظر امام کیس قتل میں سزا کے خلاف اپیل منظور کر لی گئی،عدالت نے ملزم محمد عاشق کی سزا کالعدم قرار دے دی،عدالت نے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا،پراسیکیوشن ملزم کی سزا برقرار رکھنے کے لئے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا،

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر کالعدم تنظیم کے کارکن عاشق کو سزائے موت اور 5 سال قید کی سزا سنائی علاوہ ازیں مجرم کو 4 لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا تھا،

واضح رہے کہ جنوری 2013 میں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گھات لگائے دہشت گردوں نے کے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو محافظ اور وہ جاں بحق ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر رضوان نے گزشتہ برس برس 12 اپریل کو دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن سے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا جو منظر امام سمیت 19 افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

Leave a reply