مریم کے پولیس وردی پہننے پر مرتضیٰ وہاب کی تنقید،مشورہ بھی دے دیا

0
39
murtaa wahab khi

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب میں 45 ارب سے ہیلتھ مہم شروع کی جاسکتی تھی،مریم نواز پولیس وردی پہننے کی بجائے لیڈی ہیلتھ ورکر بن کر پولیو کے قطرے پلا دیتی تو عام آدمی بھی باآسانی قائل ہو سکے گا کہ یہ کام کیا جا سکتا ہے

میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے این جے وی اسکول میں پولیو مہم میں شرکت کی،اس موقع پر انہوں نے اسکول کے بچوں کو اپنے ہاتھ سے پولیو ویکسین کے قطرے پلائے، 25 اگست تک پولیو مہم جاری رہے گی،اس موقع پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال سمیت سب سیاسی جماعتوں سے اپیل کروں گا کہ پولیو فری پاکستان کا خواب پورا کرنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں ، اپنے مستقبل کے معماروں کو پولیو سے محفوظ کرنا ہے، پولیو کی روک تھام کے لیے حکومت نے اقدامات کیے لیکن منفی پروپیگنڈا کرنے والے لوگوں میں بدگمانی پیدا کرتے ہیں،پاکستان میں اس سال پولیو کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کہیں نہ کہیں ہم سب بحیثیت قوم پولیو کی روک تھام میں کامیاب نہیں ہوئے .

مریم کی تقریر سے سخت تقریرکرسکتاہوں،ہم دکھاوا نہیں کرتے، شرجیل میمن

بجلی بلوں میں دو ماہ کا ریلیف سیاسی دکھاوا ، ہم کیوں پنجاب کی تقلید کریں،سعید غنی

بجلی کا بل بنا موت کا پیغام،10ہزارکے بل نے قیمتی جان لے لی

1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے

لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

Leave a reply