مریم صفدر مودی کے یاروں کی شکست واضح ہوگئی،کشمیر کی عوام نےاپنےسچےسفیراوردلیروکیل کےحق میں فیصلہ سنادیا فرخ حبیب

مریم-صفدرمودی-کے-یاروں-کی-شکست-واضح-ہوگئی،کشمیرکی-عوام-نےاپنےسچےسفیراوردلیروکیل-کےحق-میں-فیصلہ-سنادیا-فرخ-حبیب #Baaghi

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر مودی کے یاروں کی شکست واضح ہوگئی-

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مریم صفدر مودی کے یاروں کی شکست واضح ہوگئی آپ نےکھسیانی بلی بن کر کھمبا نوچنا شروع کردیا ہے کشمیر کی عوام نے آر ایس ایس کی انتہا پسندانہ سوچ کے خلاف بات نہ کرنے والی ن لیگ کو فل سٹاپ لگادیا ہے، کشمیر کی عوام نے اپنے سچے سفیر اور دلیر وکیل کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔


انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت تھی، ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر نہیں کیا، مریم نواز انتخابی مہم کے دوران خود کو کشمیری ہونے کا دعویٰ کرکے کشمیری عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہی ہیں، اس کے علاوہ مریم نواز نے آزاد جموں و کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران بھی ہندوستانی حکومت اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ایک لفظ تک نہیں بولا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر کے سچے سفیر ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ، او آئی سی، یورپین یونین سمیت ہر بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر بھارتی قابض افواج کی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے ماضی میں آزاد جموں و کشمیر میں حکومتیں کی ہیں لیکن ان دونوں جماعتوں کی قیادت نے کشمیری عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی پروگراموں کا آغاز نہیں کیا۔

مریم نواز کا آزد کشمیر انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان، شہباز گل بھی میدان میں آگئے

Comments are closed.