مریم صاحبہ بس ایک مرتبہ گڑھی خدا بخش آجائیں :بلاول کی پیشکش ،اہم رازسے پردہ اٹھ گیا

0
43

لاہور: مریم صاحبہ بس ایک مرتبہ گڑھی خدا بخش آجائیں :بلاول کی پیشکش ،اہم رازسے پردہ اٹھ گیا،اطلاعات کےمطابق بلاول بھٹو نے مریم نواز کو ایک مرتبہ گڑھی خدا بخش آنے کی دعوت دے کرسب کوورطہ حیرت میں ڈال دیا ،

پی پی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور مریم نواز کے درمیان جاتی امرا میں اہم ملاقات ہوئی، جہاں بلاول بھٹو نے مریم نواز سے ان کی دادی بیگم شمیم اختر کےانتقال پر تعزیت کی، بلاول بھٹو نے مرحومہ بیگم شمیم اختر کےدرجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تیرہ دسمبر کو مینار پاکستان میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور جلسے سے متعلق پلان بی اور سی پر بھی گفتگو کی ، ملاقات میں بلاول بھٹو نے مریم نواز کو بے نظیربھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسےکی دعوت بھی دی۔

Leave a reply