لاہور :مریم حاملہ نہیں تھی : یہ سب سازش کی گئی:اسامہ قتل کا ذمہ دارہے:لواحقین،اطلاعات کے مطابق لاہور کے نجی اسپتال میں نوجوان لڑکی کی موت کے معاملے میں روز نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اگرچہ لڑکی کو اسپتال چھوڑ کر جانے والے لڑکے کا دعویٰ ہے کہ لڑکی حاملہ تھی اور اس اسقاط حمل کے بعد اسی کی طبعیت بگڑی تاہم لڑکی کے اہلخانہ نے اس کے برعکس دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم کو گھر والوں نے پیسے اکٹھے کر کے دئیے تاکہ وہ فیس جمع کروا کر اپنی ڈگری لے سکے۔مریم دن کے 2 بجے لاہور گئی لیکن پانچ بجے کے بعد اس کا موبائل فون بند ہو گیا،گھر والوں نے یہی سمجھا کہ شاید اس کے موبائل کی بیٹری ختم ہو گئی ہو گی اس کے بعد ہمارا رابطہ نہیں ہوا اور اگلے دن اس کی لاش ملی۔

مریم کے بھائی کہتے ہیں کہ اسامہ قتل کا ذمہ دارہے اوریہ قتل اغوا کے بعد کیا گیا ہے ، مریم حاملہ نہیں تھی یہ کیس کارخ موڑنے کی سازش ہورہی ہے

Shares: