لاہور: "مریم توں تاں میرا ککھ نئہیں چھڈیا”:آپ کی وجہ سےحالات بہت خراب ہورہےہیں، نوازشریف کامریم نواز سے شکوہ ،اطلاعات کے مطابق نائب صدر ن لیگ مریم نواز سے سوال کیا گیا کہ آپ نے تو حکومت سے مذاکرات سے انکار کیا پھر سینیٹ الیشکن میں کیا ہوا جس پر انہوں نے کہا کہ میں کچھ نہ ہی کہوں تو بہتر ہے۔مریم نواز نے یہ سوال نظر انداز کر دیا،

اس حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کاکہنا ہے کہ مریم نواز کو معلوم ہے کہ ان کے والد اسٹیبشلمنٹ سے رابطے میں ہیں،اور یہ رابطہ آصف علی زرداری نے کروایا ہے۔

 

 

 

مریم نواز نے والد کے سامنے تھوڑا سا احتجاج کیا تھا کہ میں نے اتنی محنت کی ہے تو اس پر نواز شریف نے کہا کہ آپ کی وجہ سے حالات بہت خراب ہو رہے ہیں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطہ کروانے میں آصف زرداری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اور ان رابطوں کے بعد ہی پنجاب میں یہ سب ہوا، مریم نواز نے اس کی بہت مخالفت کی۔جب کہ شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی ضمانت بھی انہی پس پردہ رابطوں کا نتیجہ ہے

عارف حمید بھٹی کہتے ہیں کہ نوازشریف نے کئی باردوستوں اوررشتہ داروں کے کہنے پرمریم نواز کو سمجھایا ہے لیکن مریم نوازنے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کے مشوروں پر چلنے کا اشارہ دیا

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف یہ چاہتے ہیں کہ مریم نواز کوپاکستان سے جانے دیا جائے باقی سب جائے بھاڑ میں‌

Shares: