مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک قدم اور آگے بڑھیں اور بے گناہ نواز شریف کو رہا کریں،
بہت اچھا کیا۔ اب ایک قدم اور آگے بڑھیں اور بے گناہ نواز شریف کو رہا کریں۔ آپ نے فرمایا ہے کہ خود بلا کر ضمانت دیتے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ دے سکتے ہیں۔ انصاف کا علم بلند کیجیے۔ https://t.co/jXjim4E4Ar
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 29, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا یہ بیان نقل کیا ہے کہ عرفان صدیقی کے معاملے پر آئی جی پولیس اسلام آباد کی کھنچائی کی ہے، اگر ضمانت نہ ہوتی تو خود بلا کر دیتے
مریم نواز نے مطیع اللہ جان کی اس ٹویٹ پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ بہت اچھا کیا۔ اب ایک قدم اور آگے بڑھیں اور بے گناہ نواز شریف کو رہا کریں۔ آپ نے فرمایا ہے کہ خود بلا کر ضمانت دیتے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ دے سکتے ہیں۔ انصاف کا علم بلند کیجیے۔