میرے والد ویوین رچرڈز نے میرے لئے بینک بیلنس نہیں چھوڑا مسابا

میرے والدین نے ایک بہترین معیار طے کر دیا ہے
masaba

نینا گپتا اور ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈز کی محبت کی کہانی سے کون واقف نہیں ہے ، سب جانتے ہیں کہ نینا گپتا اور رچرڈ نے شادی نہیں کی تھی ، دراصل نینا شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن رچرڑ نے انکار کر دیا تھا، ان دونوں کی محبت کی نشانی ان کی ایک بیٹی مسابا ہے. مسابا نے حال ہی میں ٹوئنکل کھنہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو لگتا ہے کہ میرے والد ایک امیر آدمی ہیں تو انہوں نے میرے لئے بہت کچھ چھوڑا ہو گا زمین جائیداد اور بہت سارا بینک بیلنس تو میں سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے. میرے والد نے میرے لئے کچھ نہیں چھوڑا. انہوں نے کہا کہ میں اپنے لئے زندگی میں‌خود جدوجہد کررہی ہوں.

”مسابا کا کہنا تھا کہ میرے والدین نے ایک بہترین معیار طے کر دیا ہے،” وہ میرے گھر میں موجود دو مثالیں ہیں جو یہ بتاتی ہیں کہ آپ کتنے عظیم بن سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ مسابا گپتا بھارت میں ادکاری اور فیشن ڈیزائننگ کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے کیرئیر پر فوکس کئے ہوئے ہوں، میرے والدین کو میں دنیا کا بہترین والدین مانتی ہوں ،میری والدہ نے تمام عمر بہت محنت کی ہے.

ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

Comments are closed.