صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ سے مختلف بشپس حضرات سے نے انکے کیمپ آفس میں ایک ملاقات کی۔
ملاقات کرنیوالوں میں الیگزینڈر جان ملک، بشپ ایمیریٹس، بشپ آف لاہور ندیم کامران، بشپ عرفان جمیل، سیکرٹری لاہور ڈائسس ثمینہ بھٹی، ایم پی اے اینتھنی اعجاز لیموئیل اور پادری زمان سلطان شامل تھے۔ بشپس حضرات کی جانب سے صوبائی وزیر کو ایک یادگاری چادر بھی پہنائی گئی جبکہ رمیش سنگھ اروڑہ نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بشپس صاحبان کی خدمات ہمیشہ سے منفرد رہی ہیں۔ مذہبی اقلیتوں کے نوجوانوں کے لئے اعلیٰ تعلیم کا حصول یقینی بنائیں گے۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ ایک ٹارگٹ اپروچ کے ذریعے آگے کا لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔ ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر میں نوجوان نسل کو زیادہ مواقع دینا ہوں گے۔
صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ اپنی عبادت گاہوں میں تعلیم کے شعور کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے آپ سب کا تعاون اور قیمتی تجربہ درکار ہوگا۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ آپ سب کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ مذہبی اقلیتوں کو درپیش مسائل مل کر حل کریں گے۔ آپ لوگ بھی گرجا گھروں کی تعمیر ومرمت وغیرہ کی تجاویز دیں اور یقین رکھیں کہ مسلم لیگ ن کی قیادت آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی
رمیش سنگھ اروڑہ کا مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا عزم
مجھے نہ صرف سکھوں بلکہ تمام اقلیتوں کے تحفظ کی فکر ہے،رمیش سنگھ اروڑہ
صدر مملکت ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار
حکومت پاکستان نے ویساکھی میلہ تقریبات کے انعقاد کے لئے شیڈول کی منظوری دے دی
قبل ازیں صوبائی وزیر مذہبی اقلیتی امور ،پردھان پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت ماہ اپریل میں ”ویساکھی میلہ اور 325ویں خالصہ جنم دن“ تقریبات کے انعقاد کے سلسلے میں کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس متروکہ وقف املاک بورڈ کے کمیٹی روم میں کیا گیا۔ دوران اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم نے ویساکھی میلہ 2024 اور خالصہ جنم دن تقریبات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین طے شدہ پروٹوکول کے تحت 3000بھارتی شہریوں کو ویساکھی میلہ میں شرکت کے لئے ویزے جاری کئے جا سکتے ہیں جبکہ حکومت پاکستان نے ویساکھی میلہ تقریبات کے انعقاد کے لئے شیڈول کی منظوری دے دی ہے، یاتری 13 اپریل کو واہگہ چیک پوسٹ راستے پاکستان پہنچیں گے۔ یاتریوں کو پاکستان میں قیام، طعام، میڈیکل کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی اوران کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ پاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان و صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رامیشن سنگھ اروڑا نے سیکورٹی سمیت اعلی انتظامات پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کی بہترین مہمان نوازی و خاطر داری کی جائے اور یاتریوں کو سیکورٹی، ٹرانسپورٹ میڈیکل اور رہائش کی بہترین و فول پروف سہولیات یقینی بنائی جائیں۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کے احکامات دے رکھے ہیں،رمیش سنگھ اروڑہ
رمیش سنگھ اروڑہ نے واضح کیا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کے احکامات دے رکھے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار سکھ کمیونٹی کو صوبائی کابینہ میں شامل کر کے پیغام دیا ہے کہ وہ ملکی اقلیتوں کی فلاح، ترقی اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے حوالے سے ترجیحات کا تعین کئے ہوئے ہیں۔ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ تمام وفاقی،صوبائی اور ضلعی ادارے ایک پیج پر ہیں، مہمانوں کی سیوا کرنا ہمار فرض ہے، اور ہم اپنا فرض بخونی سر انجام دیں گے۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ فرید اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثنائاللہ خان، ڈپٹی سیکرٹری شرائنز ندیم دھریجو، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن پی ایم یو کرتار پور سیف اللہ کھوکھر،بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی سمیت پاکستان ریلوے، پنجاب رینجرز، اے ایس ایف، پی آئی ڈی، امیگریشن، کسٹمز، پولیس فورس سپیشل برانچ، آئی بی اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے نمائندگان نے شرکت کی